بڑے بڑے دعوے کرنیوالے اب کس منہ سے بھیک مانگ رہے ہیں

بڑے بڑے دعوے کرنیوالے اب کس منہ سے بھیک مانگ رہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تجزیہ کار اور مسلم لیگ (ن) کے راہنما ڈاکٹر سعید الٰہی نے کہا ہے کہ موجودہ کمزور حکومت کو نہ ہی آئی ایم ایف قرضہ دے گی اور نہ ہی دوست ممالک قرضہ دیں گے۔سعودی عرب کا اپنا غیر اعلانیہ بجٹ خسارہ 95ارب ڈالر ہے۔وہ پاکستان کی مدد کیسے کرے گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو سمجھ آجانا چاہئے کہ کنٹینر ،دھرنوں اور ملک چلانے میں بہت فرق ہے ۔وہ دعوی کرتے تھے کہ بغیر قرض حاصل کئے وہ ملک چلائیں گیاب کس منہ سے قرض کی صورت میں بھیک مانگ رہے ہیں ۔ملک چلانے کے لئے انہیں قرضہ لینا پڑ رہا ہے مگر انہیں دے گا کوئی نہیں کیونکہ کوئی ان پر اعتبار نہیں کرتا ۔آئی ایم ایف کے پاس گئے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ انہوں نے قوم و ملک گروی رکھ دیا ہے ۔
سعید الٰہی

مزید :

صفحہ اول -