ہیلمٹ پہننے سے مرد ، عورت کی تمیز ختم ہوجائیگی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، خواتین کا ردعمل
لاہور(دیبا مرزا سے)مو ٹر سا ئیکل کے پیچھے بیٹھنے وا لی خواتین پر ہیلمٹ پہننے کو لا زم قرار دیئے جا نے پر خواتین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ،مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین جما عت اسلا می سے ڈا کٹر سمیعہ را حیل قا ضی ،ربیعہ طا رق ، دردا نہ صدیقی،(ن) لیگ کی ثا نیہ عا شق،نبیلہ یا سمین ،صبا صا دق ،بیو ٹیشن مسرت مصبا ح ، خا لدہ اعجا ز،ورکنگ ویمنز کنزہ رحمن ، صو بیہ جما ل عورت فا ونڈیشن کی ممتا ز مغل نے ’’روزنا مہ پا کستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ خواتین کیلئے ہیلمٹ پہننا لازم نہیں ہو نا چا ہیے ۔ڈا کٹر سمیعہ را حیل قاضی ،ربیعہ طا رق ، دردا نہ صدیقی، ،صبا صا دق ،خا لدہ اعجا ز،ورکنگ ویمنز کنزہ رحمن ، صو بیہ جما ل نے کہا کہ خواتین کا اپنا ایک وقار اور تقدس ہو تا ہے ،انہو ں نے کہا کہ ہیلمٹ پہنا نے کا مقصد خواتین کے تقدس کی پا مالی ہے ،خوا تین کی اصل شنا خت عو رت ہے اس طرح مردوں والا حلیہ اپنا کر مرد اور عورت میں پہچا ن ختم کر دی جا ئے گی اس سے مرد اور عورت میں تمیز ختم ہو جا ئے گی انہو ں نے کہا کہ یہ ایک لابی ہے جو کہ اسلا م کے خلا ف کام کر رہی ہے اہو ں نے کہا کہ ہم اس کی بھر پو ر مذ مت کر تے ہیں ۔ن لیگ ثا نیہ عا شق،نبیلہ یا سمین ،صبا صا دق نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت کے پا س خواتین کی فلاح وبہبو د اور تحفظ کیلئے کو ئی اور منصو بہ نہیں تھا جو یہ ہیلمٹ کا ڈرا مہ رچا دیا ہے انہو ں نے کہا کہ پو رے لاہو ر میں خواتین کو ٹرا نسپو رٹ کے جو مسا ئل ہیں کیا ان پر کام نہیں کیا جا سکتا ،ا نہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت کا اصل مسئلہ ہی غریب عوام ہیں جن کو خودکشیو ں کر نے پر مجبو ر کیا جا رہا ہے ۔،ورکنگ ویمنز کنزہ رحمن ، صو بیہ جما ل نے کہاہم ورکنگ ویمنز کو ویسے تو روزا نہ کی بنیا د پر مسا ئل کا سا منا کر نا پڑتا ہے اب رہی سہی کسر اس ہیلمٹ نے پو ری کر دی ہے انہو ں نے کہا کہ اگر گو رنمنٹ کو ہیلمٹ پہنا نے کا ااتنا ہی شوق ہے تو پو رے لا ہور کو مفت ہیلمٹ دیں یہ کون سی حفا ظت ہے کہ ہم ہی پیسے خر چیں ہما رے ہی جو تے ہما ر ہی سروں پر ما رے جا نے کے مترا دف ہے ۔جبکہ بیو ٹیشن مسرت مصبا ح ، ممتا ز مغل اور کلا دہ نے کہا کہ حفا ظتی اقدا مات کیلئے تو ٹھیک ہے لیکن خواتین کو بھی فری میں ہیلمٹ دیئے جا نے چا ہیے ۔
خواتین اور ہیلمٹ