پنجاب اسمبلی ،ہلڑ بازی اورارکان کی معطلی،حکومت اور اپوزیشن نے انا کا مسئلہ بنا لیا

پنجاب اسمبلی ،ہلڑ بازی اورارکان کی معطلی،حکومت اور اپوزیشن نے انا کا مسئلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( رپورٹ۔شہزاد ملک ) پنجاب اسمبلی میں سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے ایوان کے اندر توڑ پھوڑ اور ہلڑ بازی کے نتیجے میں اپوزیشن کے چھ ارکان کی معطلی کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی میں تاحال کمی واقع نہ ہو سکی ہے اور اپوزیشن کی جانب سے مسلسل ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ جاری ہے۔ اپوزیشن کے احتجاج میں گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے بعض کارکنوں کی اسمبلی احاطے میں آمدپر اسمبلی کے چیف سکیورٹی آفیسر کو معطل کردیا گیا ۔ اسمبلی میں پارلیمانی روایات کے مطابق اپوزیشن کسی نہ کسی ایشو پر کارروائی کا کبھی ٹوکن تو کبھی مکمل بائیکاٹ کااعلان کیا کرتی ہے لیکن حکومت وقت خود ہی سپیکر کو حکم دیا کرتی ہیں کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دیں تاکہ اپوزیشن کو منا کر واپس ایوان میں لایا جائے لیکن پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ایسا نہیں کیا جارہا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسمبلی کی تاریخ میں بھی یہ انوکھا واقعہ ہو گا کہ ایوان میں اپوزیشن لیڈر نے بجٹ پر کوئی تقریر ہی نہیں کی ۔
پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -