نواز شریف کا زرداری ،فضل الرحمن ملاقات پر تبصرے سے گریز
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے آصف زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات پر تبصرہ سے گریز کیا جبکہ مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی نااہلی برقرار رہی تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا، آصف زرداری کے بیان کا پارٹی کی سطح پر جائزہ لے رہے ہیں۔ منگل کو سابق نواز شریف نیب ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو صحافیوں نے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ موجودہ سیاسی منظر نامے اور ملاقاتوں کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟نواز شریف نے کہا کہ اس سوال کا جواب مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب دیں گی۔ مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ حکومت کی نااہلی برقرار رہی تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا۔صحافی نے پوچھا کہ آصف زرداری آپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں کیا آپ بھی ملیں گے؟نواز شریف نے کہا کہ آصف زرداری سے ملاقات سے متعلق سوال کا جواب بھی مریم اورنگزیب دیں گی۔ مریم اورنگزیب نے جواب کہ آصف زرداری کے بیان کا پارٹی کی سطح پر جائزہ لے رہے ہیں۔
تبصرے سے گریز
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی زرداری کو پیغام بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گلے شکوے دور کریں، انھیں غلط فہمی ہوئی ہے۔ ان کے خلاف بننے والے مقدمات کا مجھے علم نہیں تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری کے شکوے کے جواب میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے ہاتھ پیغام بھجواتے ہوئے کہا کہ وہ زرداری صاحب سے کہیں کہ ان کے خلاف مقدمہ میں نے نہیں بنایا لہٰذاط فہمی دور کر دیں۔