امریکہ نے 2پاکستانیوں سمیت 8افراد کوعالمی دہشت گرد قرار دیدیا

امریکہ نے 2پاکستانیوں سمیت 8افراد کوعالمی دہشت گرد قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ نے 2پاکستانیوں سمیت 8افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان افراد کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد اور دیگر مالی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی دہشت گرد قرار دئیے گئے افراد میں 4افغان، 2پاکستانی اور 2ایرانی شہری شامل ہیں جب کہ ان افراد کا تعلق طالبان اور ایرانی القدس فورس سے ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ طالبان سے تعلق رکھنے والوں پر افغانستان میں حملوں میں ملوث ہونے پر پابندی لگائی گئی جبکہ ایرانی افراد نے افغانستان میں حملوں کیلئے مالی اور عسکری امداد فراہم کی۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کا طالبان کو معاونت فراہم کرنا خطے میں ایرانی دہشت گردی کا ایک اور ثبوت ہے لہذا امریکا اور اتحادی ایران کو افغانستان کے حالات مزید خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے طالبان سے تعلق رکھنے والے عالمی دہشت گرد قرار دیئے گئے افراد میں عبداللہ صمد فاروقی، محمد داد مزمل، عبد الرحیم منان اور صدر ابراہیم افغانی شامل ہیں جبکہ 2 پاکستانی شہریوں میں عبدالعزیز اور حافظ عبدالماجد شامل ہیں۔عالمی دہشت گرد قرار دیئے گئے ایرانی شہریوں میں محمد ابراہیم اوہوادی اور اسماعیل رضاوی بھی شامل ہیں۔
عالمی دہشت گرد

مزید :

صفحہ اول -