اشتعال انگیز تقریر، 21 مقدمات میں فاروق ستار، عامر خان اور دیگر پر فرد جرم عائد

اشتعال انگیز تقریر، 21 مقدمات میں فاروق ستار، عامر خان اور دیگر پر فرد جرم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے 21مقدمات میں فاروق ستار سمیت ایم کیوایم کے دیگر رہنما ؤ ں پر فرد جرم عائد کردی، آئندہ سماعت پر مزید4مقدمات میں فرد جرم عائد کی جائے گی،فاروق ستار اور وسیم اختر سمیت دیگر نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔ منگل کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی اور اس سلسلے میں ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار، میئر کراچی وسیم اختر، رف صدیقی، قمر منصور اورریحان ہاشمی پیش ہوئے۔21 مقدمات میں فرد جرم عائد کرتے وقت عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان پر 25 جولائی کو ہونے والی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے، کیا یہ جرم قبول ہے؟عدالت کے استفسار پر فاروق ستار اور وسیم اختر سمیت دیگر نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی جب کہ آئندہ سماعت پر مزید 4 مقدمات میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔
فرد جرم

مزید :

صفحہ اول -