صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 اکتوبر کو طلب کر لیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 29 اکتوبر سہ پہر 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وقفہ سوالات، قانون سازی سمیت اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر ایوان کو ملک کی معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔
صدر مملکت