ڈیرہ بس حادثہ ‘ زخمی بچہ جاں بحق ‘ ملتان میں تدفین ‘ تعداد 23 ہوگئی ‘ گھر میں کہرام
ملتان ( وقائع نگار)ڈیرہ غازیخان بس حادثہ میں زخمی ہونیوالا ایک اور بچہ(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
دم توڑ گیا۔جسکے بعد اس حادثے میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی ہے۔گزشتہ روز بس حادثہ میں زخمی ہونے والا 16 سالہ حسن دم توڑ گیا ہے۔جس کی لاش کو تدفین کے لئے ملتان لایا گیا،مرحوم حسن کا نماز جنازہ ادا کرکے پیراں صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ واضح رہے ڈیرہ غازی خان بس حادثہ میں ملتان کے ایک ہی خاندان کے جابحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
کہرامَ
Back to Conversion Tool