قادیانی 70سال سے پاکستان میں گمراہی پھیلا رہے ہیں،سدباب ضروری،لیاقت بلوچ

قادیانی 70سال سے پاکستان میں گمراہی پھیلا رہے ہیں،سدباب ضروری،لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ قادیانیت یہودیت کا چربہ ہے ۔ فتنہ قادیانیت ستر سال سے پاکستا ن میں گمراہی پھیلا نے کا بڑا ذریعہ بنا ہواہے ۔ اس فتنہ کے سدباب کے لیے آئینی اور قانونی اقدامات کر لیے گئے لیکن عالمی دباؤ اور حکومتوں کے اندر بیٹھا لادین مذہب بیزار اور سیکولر طبقہ اس فتنہ کی آبیاری کرتاہے ۔ قادیانی غیر مسلم ہیں ،غیر مسلموں کے تمام انسانی بنیادی حقوق کاتحفظ ہے لیکن قادیانی زبردستی ، غیر آئینی ،غیر قانونی اور غیر شرعی بنیادو ں پر مسلمان بن کر اکثریت کے حقوق پر ڈاکہ زنی کریں گے تو ریاستی نظام فساد کی نظر ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان خطہ کا حساس ترین علاقہ ہے۔ وہاں کے عوام کو حقوق دینے کے اقدامات کیے گئے مگر یہ ناکافی ہیں ۔ تعلیم کے حصول میں مالی معاونت اور داخلوں کے لیے ضابطہ کے مطابق آسانیاں پیدا کی جائیں۔