الگ صوبے کیلئے اقدامات تیز ، اتحاد یوں کو نظر انداز نہیں کریں گے : عثمان بزدار

الگ صوبے کیلئے اقدامات تیز ، اتحاد یوں کو نظر انداز نہیں کریں گے : عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلی ہاوس 5 کلب لاہور میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے ارکان کی ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

صوبہ محاذ کے لوگوں کویقین دہانی کرائی کہ حکومت اپنے دیرینہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے گی اور کسی صورت بھی کسی اتحادی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ الیکشن سے پہلے کی اتحادی ہے اس لئے اس کو نظراندازکرنے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا، ملاقات میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار کا وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا پنجاب کے عوام کے لئے تبدیلی کے سفر کا آغاز ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اپنے وعدہ کے مطابق اپنی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام عمل میں لائے، جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ڈاکٹر وسیم حسن لنگڑیال کی سفارش پر 5 کلب میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا خاص طورپر دفتر بھی قائم کردیا گیا، اس بات کا قوی امکان ہے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے بعد نئے سیٹ اپ میں ڈاکٹر وسیم حسن لنگڑیال اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے دوسرے دوستوں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی، ملاقات کے بعد ارکان کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا، اجلاس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی، ڈاکٹر وسیم حسن لنگڑیال، ممبر صوبائی اسمبلی علی رضا دریشک کے علاوہ کافی تعداد میں جنوبی صوبہ محاذ کے ارکان نے شرکت کی۔