اوورسیئرز ‘ سب انجینئروں کی تعیناتیوں ‘ تبادلوں کا اختیار تمام محکموں کے چیف انجینئرز سے واپس
ملتان (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پنجاب نے من پسند افراد کو پرکشش پوسٹوں پر تعیناتیوں کی شکایات پر قابو پانے کیلئے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
اوورسیئرز اور سب انجینئرز کی تعیناتیوں و تبادلوں کا اختیار تمام محکمہ جات کے چیف انجینئرز سے واپس لے لیا۔ تمام اوورسیئرز، چیف انجینئرز کی ٹرانسفر تعیناتیاں خود کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پنجاب شہریار سلطان نے مختلف ذرائع سے ملنے والی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام محکمہ جات کے چیف انجینئر کو پنجاب بھر میں تعینات سب انجینئرز، اوورسیئرز کی ٹرانسفر، تبادلے کرنے سے روک دیا ہے۔ اس سلسلے میں تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کی جانب سے کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔