حضرت چادر والی سرکار کا عرس ختم ‘ اختتامی دعا کے موقع پر رقت آمیز مناظر
ملتان(سٹی رپورٹر)حضرت چادر والی سرکار ؒ کے عرس کے آخری روزپیر سید علی حسین شاہ کی جانب سے کوٹھی مکی مدنی پر منعقدہ محفل (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
نعت و سماع کا اہتمام کیا گیا ، جبکہ پیرولی محمد شاہ ثانی سرکار کی جانب سے اجتماع کا انعقاد ،درگاہ عالیہ حضرت چادر والی سرکار ؒ کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ نے کہا ہ اسلام تلوار سے نہیں اولیاء کرام کی تعلیمات سے پھیلا ہے موجودہ ملکی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں اولیاء کرام اور صوفیاء عظام کی تعلیمات سے رہنمائی لینے کی اشد ضرورت ہے محفل نعت میں عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں الحاج شہباز قمر فریدی ڈاکٹر عمران یوسف ، محسن رضا قادری ، شیخ عبدالحمید ، ہدیہ نعت اور معروف قوال نذیر اعجاز فریدی نے اپنے خوبصورت انداز میں کلام پیش کیا درگاہ حضرت معین الدین چشتی اجمیری کے سجادہ نشین سید بلال چشتی اجمیری ،درگاہ حضرت بابافرید پاکپتن کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود ،پیر سید نور حسین شاہ ،مظہر فرید نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت چادر والی سرکار نے اپنے کردار و عمل سے یہ ثابت کیا کہ وہ سچے عاشق رسول اور ولی کامل تھے انہوں نے اسلام کی شاعت و ترویج میں اہم کردار اداکیا انہوں نے تحریک پاکستان اور تحریک نظام مصطفے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا محفل نعت میں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب جاوید اختر انصاری، ایم پی اے ندیم قریشی، شیخ طارق رشید، شیخ ندیم اکبر، رانا نعیم ، سید اجمل شاہ ، سید وکیل شاہ ، سید علی رضا گردیزی، بابو اکرم انصاری ، انور ڈوگر ، محمد علی رضوی ، ظفر قریشی، ملک یوسف مہمان خصوصی تھے محفل نعت میں بذریعہ قرعہ اندازی دو لوگوں کو عمرہ کا ٹکٹ اور پانچ لوگوں کو غلاف کعبہ دیا گیا آخر میں پیر سید علی حسین شاہ نے ملکی استحکام و ترقی کے لئے دعا کی ،دریں اثنادربار عالیہ حضرت پیر سید ولی محمد شاہ المعروف چادر والی سرکار ؒ کے مرکزی سجادہ نشین پیر سید ولی محمد شاہ ثانی المعروف ثانی سرکار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اولیاء کرام نے معاشرے میں پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لئے عملی طور پر جدوجہد کی اور دینی تعلیمات کے زریعے لاکھوں غیر مسلموں کو مسلمان کیا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر حقیقی معنوں میں استوار کیاجائے اس موقع پر مخدوم جعفر قریشی، علامہ رشید احمد چشتی، قاری محمد اسماعیل نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اولیاء کرام کا فیض آج بھی جاری ہے اور تاقیامت جاری رہے گاپیر سید ولی محمد شاہ ثانی المعروف ثانی سرکار نے مزید کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور آج امت مسلمہ کو جو مسائل درپیش ہیں ان کا حل بھی اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے تاکہ صیہونی قوتوں کی گھناؤنی سازشوں سے نبرد آزما ہو سکیں جبکہ اس موقع پر مخدوم سیٹھ خالد، شیخ محمد حامد، حاجی عبد الرحیم، نجم الثاقب، ڈاکٹر امجد کے علاوہ عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی کانفرنس کے اختتام پر پیر سید ولی محمد شاہ ثانی نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں خصوصی طور پر دعا کرائی اختتامی دعا کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔