حکومتی ٹیم ’’بولڈ ‘‘ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ، سینیٹر مولانا رطا ء الرحمن
ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ)کپتان کی انڈر نائنٹین ٹیم سے حکومت چل نہیں پارہی ۔پی ٹی آئی کی حکومت کو وقت دینا چاہتے تھے ۔لیکن موجودہ حکمران ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔جس سے ہر پاکستانی فکر مند ہے جمہوری قوتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ۔آنے والے دنوں میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہوگا۔آل پارٹیز کانفرنس جلد متوقع ،سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور قائد جمعیت مولا نا فضل الرحمن کی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
ملاقات خوش آئند پی ٹی آئی کی الزامات اور جھوٹ کی سیاست دم توڑ رہی ہے ۔وزیراعظم قرضوں کے حصول کیلئے کشکو ل اُٹھائے غیر ملکی دورے کررہے ہیں ۔مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں ۔سودنوں بعد تبدیلی سرکار کا عوامی احتساب شروع ہوگا۔ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست حکمرانوں کے جعلی مینڈنٹ کا ثبوت ہے ۔جے یوآئی جمہوری قوتوں کو ساتھ لیکر غیرجمہوری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائے گی ۔جے یو آئی کی رکنیت سازی مہم پورے ملک میں جار ی ہے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام فضل الرحمن کے سینیٹر مولا نا عطاء الرحمن نے مرکزی ناظم انتخاب مولا نا عبدالقیو م سومرو،عبدالسلام ناصر ،ملک فیض محمد ایڈووکیٹ کے ہمراہ جے یو آئی راہنما سلیم خان ناصر ،عبدالسلام ناصر کی رہا ئش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدرعبدالسلا م ناصر،عبدالسلیم ناصر،حیدر کفایت عباسی ایڈووکیٹ ،انعام اللہ بھٹی، ڈویثرنل ناظم انتخاب آغا کامل مسعود ،ضلعی ناظم انتخاب امان اللہ قیصرانی بھی موجود تھے ۔سینٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ عمران خان کی انڈر نائنٹین ٹیم اور عمران خان حکومت نہیں چلا پار ہے ۔اناڑی حکمران پاکستان کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں ۔الزامات ،چرب زبانی اور جھوٹ کی سیاست سے ملک نہیں چلتے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔جمہوری قوتیں متحدہوکر دھاندلی کے ذریعے مسلط کیے گئے حکمرانوں کی رخصتی کیلئے عوام کی راہنمائی کریں ۔اس موقع پر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسلام ناصر نے سینیٹر مولانا عطاء الرحمن کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔عشائیہ میں جے یو آئی کے مقامی عہدیدار ،راہنما ،کارکن اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد شریک کی ۔سنیٹر عطاء الرحمن نے بھارت کے کشمیر میں انسانیت سو ز مظالم کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے کشمیریوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کرائی۔جبکہ صوبائی ناظم انتخاب بلوچستان مولانا عبدالخالق مری ،صوبائی ناظم انتخاب پنجاب مولانا خلیل الرحمن درخواستی نے کارکنوں کی رکنیت سازی کا آغاز کیا۔