مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو ورغلانے میں ملوث ، حکومت کا الزام

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو ورغلانے میں ملوث ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کے احتجاجی دھرنے کے پیچھے مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے کچھ تخریب کار عناصر ملازمین کو ورغلانے کی(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کوشش کررہے ہیں،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین کے تمام مطالبات قبول ہیں، کوئی ایسا مطالبہ نہیں جسے حکومت نے رد کیا ہو لہٰذا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین شرپسندوں کے جھانسے میں آنے کی بجائے حکومت کا ساتھ دیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے ادوار میں کارپوریشن میں لوٹ مار کی، آڈیٹر جنرل کو رپورٹ میں دونوں جماعتوں کی سیاہ کاریوں سے بھری پڑی ہے اور اسی لئے کارپوریشن ملازمین کا مستقبل تاریک کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔