عمران خان عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے باسط سلطان بخاری کی مختلف شخصیات سے گفتگو

عمران خان عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے باسط سلطان بخاری کی مختلف شخصیات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرہزارخان ( نامہ نگار )وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کم آمدنی والے افراد کے لئے شروع کیے جانے والے نیا پاکستان (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

پروگرام ڈی جی خان اور جبکہ میری شفارش پر مظفر گڑھ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے پنجاب کے دس شہروں کو پہلے مرحلے میں س پروگرام میں شامل کیا جاچکا ہے جبکہ فیصل آباد میں منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ پر منصوبہ بندی جاری ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم سید باسط سلطان بخاری ایم این اے نے ملک ارشد مشتاق کھلنگ چیرمین یونین کونسل جھلارہں راو عاطف علی خان سہیل اختر غوری میاں ابوذر غفاری چیرمین یونین کونسل کلر والی سلیم خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان پروگرام سے حکومت 50 لاکھ مکان تعمیر کرے گئی جو کم آمدن والے افراد کو آسان اقساط پر دے جائیں گے اس پروگرام میں 40 انڈسٹریل زون بھی شامل ہیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا عمران خان جنوبی پنجاب کی عوام سے کئے گئے وعدہ پورے کریں گئے وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب جنوبی پنجاب سے کیا انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے شامل ہے اور حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے کمیٹی اپنی شفارشات وزیر اعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔