فلیگ شپ ریفرنس ، دستاویزات میں2 ٹریڈنگ لائسنس شامل ہیں، واجد ضیا
اسلام آباد (آئی این پی ) نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ واجد ضیا کے بیان پر وکیل صفائی خواجہ حارث کی جرح دوسرے روز بھی جاری رہی،واجد ضیا نے عدالت کو بتایا کہ سورس دستاویزات میں دو ٹریڈنگ لائسنس شامل ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے گزشتہ روز نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی، نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل خواجہ حارث نے واجد ضیا سے حسن نواز کی کمپنی کیپیٹل ایف زیڈ ای اور اس سے متعلق دستاویزات کے بارے میں سوالات کیلئے جس پر واجد ضیا نے بتایا کہ کیپیٹل ایف زیڈ ای سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ کے ساتھ صرف تین دستاویزات منسلک ہیں۔واجد ضیا نے بتایا کہ یہ درست ہے کہ کیپیٹل ایف زیڈ ای کی ملکیت اور کاروبار سے متعلق سپریم کورٹ کے جج نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ اس حوالے سے مزید وضاحت کی ضرورت ہے،یہ درست ہے کہ تیسرے ٹریڈنگ لائسنس کو جے آئی ٹی رپورٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔کمرہ عدالت میں مسلم لیگ کے رہنماوں کی گنجائش سے زیادہ تعداد پر جج احتساب عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔جج ارشد ملک نے کہا کہ نوازشریف جیل میں نہیں جس نے ملنا ہے باہر جا کر ملے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی۔
فلیگ شپ ریفرنس