سپیڈو بس سروس بند ہونے پر سول سوسائٹی لودھراں کا ہنگامی اجلاس ‘ فوری بحالی کا مطالبہ
لو د ہراں (نما ئند ہ پا کستا ن)سپیڈو بس سروس کی بندش کیخلاف سول سوسائٹی لودھراں کا ہنگامی اجلاس گذشتہ روز میونسپل کمیٹی لودھراں میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
افتخار الدین تاری، مولانا محمد میاں، ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری، ڈاکٹر رشید ریزدانی، رانا آصف حنیف، حافظ محمد اکرم کانجو، ملک اسلم حماد، حاجی ظہور بھٹی، حافظ شیر محمد، آصف عاشی، مرزا مختار، ملک اصغر آرائیں، ملک عابد، حاجی عبدالغنی، مولانا احمد سعید جامی، عمران ریحان، زبیر جامی، رانا الطاف، راؤ سلطان، عابد منگلا، عمران علی اعوان،حاجی قاسم سمیت اہلیان لودھراں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مرز ا سلیم اختر نے ایجنڈا پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آج کا اجلاس سپیڈو بس سروس کی بحالی کے لیے منعقد کیا گیا ہے اجلاس میں شر کت کرنیوالی تمام دینی، سیاسی، سماجی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم ان کے مشکور ہیں کہ لودھراں کے عوام اور خاص طور پر طلباء کے لیے سستی سفری سہولت دینے والی سپیڈو بس سروس کے لیے شریک ہوئے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ افتخار الدین تاری نے کہا کہ حکومت کو ریونیو میں فائدہ دینے والی سپیڈو بس سروس بند کرد ی گئی جبکہ نقصان دینے والی سروسز جاری ہیں۔ مولانا محمد میاں نے کہا کہ عوام سے سستی سفری سہولیات چھین کر حکمران کس منہ سے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، آصف عاشی اور مرزا سلیم اختر نے کہا کہ سپیڈو بس سروس پر مقامی سیاستدانوں کی خاموشی بھی تکلیف دہ ہے، گھر بیٹھنے سے انصاف نہیں ملے گا، اب باہر نکلنے کا وقت ہے۔ اجلاس میں شرکاء نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ہفتہ کے روز سپیڈو بس سروس کی بحالی کے لیے پر امن ریلی نکالی جائے گی اہلیان لودھراں اس ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔ریلی کا آغاز صبح 11بجے چلڈرن پارک سے ہوگا جوکہ مین بہاولپور روڈ سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر اختتام پذیر ہوگی۔