خسرہ ڈیوٹی ، اوباش ویکسی نیٹر کا خاتون ہیلتھ ورکرپر ’’حملہ ‘‘ تھپڑوں کی بارش

خسرہ ڈیوٹی ، اوباش ویکسی نیٹر کا خاتون ہیلتھ ورکرپر ’’حملہ ‘‘ تھپڑوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرہزارخان (نامہ نگار )خسرہ ڈیوٹی کے دوران اوباش ویکسینیٹر نے ہیلتھ ورکررکوتشدد کا نشانہ بناڈالاتفصیل کے مطابق خسرہ ڈیوٹی کے دوران دیہی مرکز صحت رنگ پور میں تعینات ویکسینیٹر ریاض حسین نے ڈیوٹی پر موجود ہیلتھ ورکرنسیم بی بی کو نہ صرف ہراساں کرنا شروع کردیا منع کرنے پر(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

بالوں سے پکڑ کرگھسیٹنا شروع کردیا اور تھپڑ مارے،اطلاع ملنے پر مرکز بھر کی ہیلتھ ورکرز نے اس پر شدید احتجاج کیا اور ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا۔متاثرہ ہیلتھ ورکر کی تحریری درخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر محمد صدیق نے انکوائری کا حکم دیتے ھوئے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وقاص ظفر کو انکوائری آفیسر مقرر کیا دوران انکوائری ویکسی نیٹر کی طرف سے ہیلتھ ورکرکو ہراساں اور تھپڑ مارنا ثابت ہوگیا ہے لیکن ویکسی نیٹر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کرنے کی بجائے اس کی ڈیوٹی رنگ پور سے عارضی طور پر ختم کرکے مظفرگڑھ میں لگا دی گئی ہے۔ویکسی نیٹر کے خلاف سخت کاروائی نہ ہونے پر مرکز بھر کی ہیلتھ ورکرز نے شدید احتجاج کیا اور ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ھے۔ہیلتھ ورکرز کا کہنا ھے کہ اوباش ویکسی نیٹر کو فوری معطل کیا جائے ۔
حملہ