وکیل ‘ ایس ڈی او گلگشت سب ڈویژن میں متنازع بل پر تلخ کلامی

وکیل ‘ ایس ڈی او گلگشت سب ڈویژن میں متنازع بل پر تلخ کلامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی‘ سٹاف رپورٹر) وکیل اور ایس ڈی او گلگشت سب ڈویژن میں متنازع بل اور کنکشن بحالی کے معاملے پر تلخ کلامی ہو گئی۔ سید مدثر زیدی ایڈووکیٹ کے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

مطابق وہ ایک متنازع بل کے حوالے سے ایس ڈی اومیپکو گلگشت سب ڈویژن انجینئر عمیر لودھی کے پاس گئے اور انہیں عدالتی حکم دکھایا مگر ایس ڈی او عمیر لودھی نے عدالتی حکم تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے تلخ کلامی کی اور انہیں یرغمال کراکر دفتر سے ملحقہ کمرے میں بند کر دیا۔ انہوں نے ساتھی وکلا کو فون کئے جنہوں نے آکر انہیں رہائی دلائی ۔ وہ ایس ڈی او کے خلاف آج توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے -ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے جس پر وہ احتجاج کریں گے ۔دوسری جانب ایس ڈی او انجینئر عمیر لودھی نے کہا ہے کہ سید مدثر زیدی ایڈووکیٹ اپنے 4لاکھ 26ہزار روپے کے متنازع بل کے حوالے سے سوموار کو میپکو گلگشت سب ڈویژن کے دفتر آئے اور عدالتی سٹے دکھا کر کنکشن بحال کرنے کیلئے کہا ۔ عدالتی حکم امتناعی دیکھا دیکھا تو اس پر تحریر تھا کہ سائل کی طرف سے ڈیفرڈ اماؤنٹ کی ایک چوتھائی رقم جمع کرانے پر کنکشن عبوری طورپر بحال کر دیاجائے ۔ اس پر مذکورہ وکیل نے اصرا ر کیا کہ وہ کوئی رقم جمع نہیں کرائیں گے بس ان کا کنکشن بحال کر دیاجائے تو ان سے کہا گیا کہ ’’ہم عدالتی حکم پر عمل کر رہے ہیں جس میں ایک چوتھائی پیمنٹ جمع کرانے کیلئے کہا گیا ہے‘‘عدالتی حکم کے مطابق انہوں نے ریونیو آفیسر کو لکھ دیا کہ عدالتی حکم کے مطابق ایک چوتھائی پیمنٹ جمع کرانے پر آرسی اوجاری کر دیا جائے لیکن معزز وکیل نے ہنگامہ کیا اور معاملے کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی اور فون کرکے دیگر وکلا کو بلالیا جب وہ آئے تو انہوں نے خود دیکھاکہ معزز وکیل مدثر زیدی دفتر کے آس پاس گھوم رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم سب کے سامنے ہے ‘ معزز وکلا بھی دیکھ سکتے ہیں ‘ جو بھی حکم عدالت دے گی ‘ اس پر من و عن عمل کیاجائے گا۔
تلخ کلامیَ