6افراد حادثات میں جاں بحق ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل
وہاڑی ‘ خانیوال ‘ میاں چنوں ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ تونسہ شریف ‘ گڑھ مہاراجہ ‘ چشتیاں ‘ راجن پور ( نمائندگان ) مختلف حادثات(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
و واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ‘ کھلے مین ہول میں گر کر معصوم طالب علم جان کی بازی ہار گیا ‘ اس حوالے سے وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق الفرقان سکول ٹھینگی کا طالب علم نواں چک 72کا رہایشی وجاہت ولد سیف اللہ جٹ کھلے مین ہول میں گر کر موت کے منہ میں چلا گیا2013.14 ء میں محکمہ پبلک ہیلتھ وہاڑی کی جانب سے ٹھینگی میں بنایا جانے والا سیوریج منصوبہ ایک دن بھی نہ چل سکا اور نہ ہی آج تک ان مین ہولوں پر ڑھکنے رکھے گئے ، موت کا پیغام دیتے ان مین ہولوں نے معصوم طالب علم کی جان لے لی،محکمہ پبلک ہیلتھ وہاڑی نے نہ صرف اس منصوبہ کو فنگشنل شو کیا بلکہ اس منصوبہ کی تمام رقم مبینہ طور پر نکلوائی.اہلیان علاقہ نے ڈی سی وہاڑی اور د یگر انتظامیہ وہاڑی سے ان کھلے مین ہولوں پر ڑھکنے رکھوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق خانیوال کے علاقہ میاں چنوں ٹول پلازہ کے قریب پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر اُلٹ گیا ہزاروں لیٹر پٹرول بہہ گیا جبکہ کنڈیکٹر موقع پر جاں بحق ہوگیا ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا جیسے ہی اطلاع ریسکیو1122کو ملی تو ریسکیو1122کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مزید جانی نقصان سے پورے علاقے کو محفوظ رکھا ۔ ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ چاہ سرے والا بستی کھوسہ کا رہائشی ڈپٹی کمشنر آفس کا نائب قاصد 7 25 سالہ نوجوان محمد عامر اپنے والد ریاض حسین اور رشتہ دارکاظم حسین کے ہمراہ چٹ روڈگدائی پر اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے جب وہ گدائی چونگی شاہ ہوٹل کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والی تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے ان کا موٹرسائیکل سلپ ہو کر گرا، جس کے نتیجہ میں محمد عامرٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر کچلا گیا اور موقعہ پر ہی جان بحق ہو گیا جبکہ اس کا والد ریاض حسین اور محمد کاظم زخمی ہوئے ،ریسکیو اہلکاروں نے موقعہ پر پہنچ کر ڈید باڈی اور زخمیوں کو ریسکیو کر کے ٹیچینگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کیا۔ پولیس تھانہ گدائی نے قانونی کاروائی کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ تونسہ شریف سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تونسہ سے قریبا 20 کلومیٹر دور غربا کے مقام پر نوجوان پہاڑی سے گر گیا اور موقع پر جانبحق ہوگیا ۔انتہاء افسوس ناک واقعہ تونسہ شریف سے تقریباً 20 کلومیٹر دور وادی غربن اندر پہاڑ میں کل دوپہر تقریباً 2 بجے پیش ایا ایک نوجوان پہاڑی سے گر گیااور موقع پر فوت ہوگیا جس کا تعلق بیروٹ مندوانی سے تھا رپورٹ کے مطابق اکبر مندوانی کا بیٹا تھا۔ گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کے مطابق دومختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ موضع کپوری کا رہائشی انصر جوکہ سٹرک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا حادثہ بھی کپوری میں پیش آیا جہاں پر غلام حسین موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جس کو ایمرجنسی میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔ چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی علاقہ تھانہ بخشن خاں چک نمبر10فورڈواہ میں نامعلوم افراد نے نوجوان محمدامیر کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ رات کے وقت اپنی دکان کے باہر سویا ہوا تھا۔ بخشن خاں پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچا دی ۔ تاہم قتل کی اصل وجوہات سامنے نہ آسکیں۔تھانہ بخشن خاں رابطہ کرنے پر محررنے بتایا کہ ابھی تک مقدمہ درج نہ ہوا ہے اور اصل حقائق معلوم نہ ہو سکے ہیں۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق موٹرسائیکل رکشہ فاضل پورسے سواریاں لے کر جارہا تھا جبکہ ٹریکٹرٹرالی مٹی لے کر فاضل پور شہر کی جانب آرہی تھی کہ گجر والی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے رکشہ کوٹکر دے ماری جس سے موٹرسائیکل رکشہ اُلٹ گیا اور دوافراد موقع پر جاں بحق ہوگئے سٹی پولیس فاضل پور کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور کوقابو کرلیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کودیہی مرکز صحت فاضل پور منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔
حادثات ‘ قتل