عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،من داد
پشاور( سٹی رپورٹر)عوام الناس کو بر وقت سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر توانائیاں بروائے کار لائی جارہی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حسن دادپشاور۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات پر عمل در آمدکو یقینی بنانے سے متعلق ضلعی آفس میں اجلاس طلب کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حسن داد نے اجلاس کی صدرات کی ۔ اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر بشیر اللہ ،عارف خان مروت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمیونیکیشن آفاق خان نے شرکت کی۔ میڈیا کوارڈئنیٹر محمد شفیق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی آفسران نے بریفینگ دیتے ہوئے روز مرہ ایمرجنسیز ، پبلک اوئیرنس پروگرام ، ایمرجنسی منجمنٹ پلان اور کوارڈنیشن سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حسن داد نے کہا کہ عوام الناس کی جانب سے ریسکیو 1122 کی بروقت اور بہترین خدمات کی بدولت اعتماد بڑھا ہے۔ اس ضمن میں ریسکیو اہلکاروں اور سٹیشنز کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ عوام کو ایمرجنسی کے دوران بین الاقومی معیار کا ریلیف فراہم کیا جاتا ہے۔ تاکہ عوام کو کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اوئیرنس پروگرام کا دائرہ کار شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں تک بھی پھیلایا جارہا ہے ۔ انہوں نے ہدایات جاری کئے کہ روازنہ کی بنیاد پر تمام ایمرجنسی آلات ،ایمرجنسی وہیکلز اور کمیونیکشن کی انسپیکشن کو یقینی بنایا جائے۔