گورنمنٹ ڈگری کالج بٹ خیل میں ہفتہ صفائی کا آغاز
پشاور( سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ڈگری کالج بٹ خیل میں ہفتہ صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے کل سے شروع ہونے والی یہ مہم آئندہ ہفتے کے دن پر تک جاری رہے گی۔ صفائی مہم میں اساتذہ کیساتھ ساتھ طلباء نے بھی شرکت کی۔ ادبی اور ڈرامیٹک سوسائٹی کے انچارج اقبال شاکر نے صفائی مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کالج کے سالانہ کیلنڈر میں ایک ہفتہ صفائی کے لئے مختص ہونا ہے جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلباء اور اساتذہ بھر پور حصہ لیتے ہیں انہوں نے کہاکہ آج اس مہم میں کالج کے پرنسپل عبدالطیف ، پروفیسر جاوید اقبال ، پروفیسر محمد نذیر ، پروفیسر ناصر خان اور محمد اقبال شاکر نے حصہ لیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے ایک دن مختص کیا ہے اور ہر مضمون کے طلب علم اپنے مخصوص دن پر اس مہم میں حصہ لیں گے اقبال شاکر نے کہاکہ صفائی کے حوالے سے عوام میں شعور آگہی بیدار کرنے کے لئے ایک علامتی واک کا انعقاد بھی کیاجائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے آمادہ ہوں۔