جے یو آئی کے سابق ضلعی وصوبائی ممبر جنرل کونسل سردار کیگیانی مستعفی

جے یو آئی کے سابق ضلعی وصوبائی ممبر جنرل کونسل سردار کیگیانی مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر( نمائندہ خصوصی)شبقدر جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سابق ضلعی و صوبائی ممبر جنرل کونسل محمد سرفراز گیگیانی پارٹی سے مستعفی ہو گئے ۔ محمد سرفراز گیگیانی گذشتہ 30سالوں سے جمعیت علمائے اسلام سے وابستہ رہے ہیں ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سابق ضلعی و صوبائی ممبر جنرل کونسل سرفراز گیگیانی نے پریس کلب میں اپنے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ وہ اپنے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے مزید سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صحافتی اور سماجی سرگرمیوں کی وجہ سے سیاسی مصروفیات نہیں کرسکتے اس لئے جمعیت علمائے اسلامی کی پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو نے کا اعلان کرتے ہیں ۔