عبدالجبار باچہ کی رسم قل ادا

عبدالجبار باچہ کی رسم قل ادا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) صحافی عثمان باچا کے والدعبد الجبار باچاکی رسم قل آبائی حجرہ رستم میں ادا کی گئی جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین ،مردان پریس کلب ،کاٹلنگ پریس کلب، بخشالی پریس کلب ، سدھوم پریس کلب رستم کے صحافی برادی ، سماجی ،مذہی شخصیات ، محکمہ واپڈا کے علاوہ جید علماء کرام نے رسم قل میں شرکت کی ۔صحافی عثمان باچا اور جواد باچا م(محکمہ واپڈا )نے ان تمام سیاسی ، مذہبی رہنماؤں ، علماء کرام ، صحافی برادی ، دوست و احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی والد عبدالجبار باچا کے وفات پر ان کے نماز جنازہ میں شرکت کی ، فاتحہ خوانی کے لئے تشریف لائے یا ٹیلفون اور دیگر ذرائع سے تعزیب کی اور ان کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعائیں کی ہیں اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطاء فرمائیں۔