رستم ،یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کا نجکاری کیخلاف ڈی چوک میں دھرنا جاری
رستم(تحصیل رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹور ز ملازمین کا نجکاری اور دیگر مراعات کے خلاف اسلام آباد ڈی چوک میں جاری دھرنے کی وجہ سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح تحصیل رستم میں بھی تیسرے دن سے یوٹیلیٹی سٹورز بند پڑے ہیں جس کی وجہ عام صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوام کم قیمت پر اشیائے خوردونوش خریدنے کی خاطر جب رستم اور دیگر بازاروں کا رُخ کرتے ہیں تو یوٹیلیٹی سٹورز بند ش کی وجہ سے یا تو بازار کے عام دکانوں سے مہنگے داموں اشیاء خریدتے ہیں یا گھروں کو بغیر سودا سلف واپس لوٹ جاتے ہیں حکومت کی جانب سے یو ٹیلیٹی سٹورز کی نجکاری کے فیصلے کو ملازمین کے ساتھ عوامی حلقوں نے بھی مسترد کردیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومتوں کی طرح موجودہ تبدیلی لانے والی حکومت بھی عوام دوست پالیسی کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو جائز مراعات دیکر ان کو کام کرنے دیں یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش سے 90فیصد طبقہ متاثر ہورہا ہے ادھر ڈی چوک اسلام آباد سے ٹیلیفونک رابطہ کرنے پر تحصیل رستم کے یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کے انچارج ضیاء الحق، آصف نواز، شوکت علی، ناصر خان، صادق حسین، بختیار علی، جان عالم، احسان علی، عمر شیر اور ساجد خان نے بتایا کہ ہمارے جائز مطالبات حل ہونے تک ہم دھرنا دیں گے جن میں کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی، سپلائی آزاد کرنے کیساتھ سترہ اور آٹھارہ فیصد کمیشن کے مطالبات شامل ہیں ۔۔۔