شبقدر، مہنگائی کے طوفان نے عام شہریوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے

شبقدر، مہنگائی کے طوفان نے عام شہریوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر(نمائندہ خصوصی )شبقدر بازار میں مہنگائی کے طوفان نے عام شہریوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ۔ دیگر اشیائے خورد نوش کی طرح مرغی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ۔ شبقدر بازار میں اشیائے خو رد نوش میں ہوشربا اضافہ کے بعد مرغی کی فی کلو قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ مرغی کی فی کلو قیمت 152تک جا پہنچی ۔ جو عام شہری کی قیمت خرید سے دور جا چکی ہیں ۔ بازار میں اشیائے خورد نوش کے دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ منافع خورو نے بھی چریاں مزید تیز کر دی ہیں اور حکومت کی طرف سے اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ منافع خوروں نے بھی من پسند نرخنامے اویزاں کوکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔ علاقہ عوام نے محکمہ پرائس کنٹرول کے ذمہ داروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار ادارے بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں مجرمانہ غفلت برت رہے ہیں ۔