ڈیرہ ،اڑھائی کلو چرس برآمد 2 گرفتار ،اسلحہ بھی برآمد

ڈیرہ ،اڑھائی کلو چرس برآمد 2 گرفتار ،اسلحہ بھی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)صدرپولیس نے سی آربی سی موڑ پر اڑھائی کلو کے قریب اعلیٰ کوالٹی کی چرس اورمنیز آباد کے قریب بائی پاس روڈ پردوافراد سے دوپستول اورپندرہ کارتوس برآمدکرلیے ‘الگ الگ مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے سی آربی سی موڑپل کے قریب منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران عنایت اللہ ولد عثمان سکنہ بڈھ سے 2420گرام چرس برآمدکرلی دوسرے واقعے میں منیز آباد کے قریب رضوان اورمحمدخان سے دوپستول اورپندرہ کارتوس برآمدکرلیے ۔پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔