ضلع انتظامیہ ہنگو کا تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرنے کا فیصلہ
پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم نے ہنگو بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اس دوران متعدد عارضی اور پختہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرکے مین بازار اور روڈ کو کلیئر کرادیا۔اس موقع پر ٹی ایم او اور ٹریفک پولیس کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔یوسف کریم نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ تجاوزات کر کے ٹریفک کی روانی میں تعطل اور راہ گیروں کے لئے پریشانی کا باعث نہ بنیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ آج سے روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب مالکان سے سختی سے نمٹا جائے ۔یوسف کریم کا کہنا تھاکہ ضلع انتظامیہ ہنگو شہریوں کو ہرممکن سہولت مہیا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
Back to Co