اے این خیبر پختونخوا کے الیکشن کمیشن کی تشکیل ،سردار حسین بابک چیئرمین مقرر
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کا صوبائی الیکشن کمیشن تشکیل دے کر صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک کو اس کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن باچا خان مرکز سے جاری کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران میں ارم فاطمہ، گل افضل خان ،خورشد خٹک اور جاوید خان یوسفزئی شامل ہیں،امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن مقررہ معیاد کے اندر نئی فارم سازی مکمل کرے گا اور وارڈز ،یونین کونسلز اور تحصیل کونسلز کے انتخابات کراکے وقت مقررہ پر صوبے کے تمام اضلاع میں انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا۔