حکومت عوام کے مفادات کے برعکس پالیسی پر عمل پیرا ہے ،جان سید

حکومت عوام کے مفادات کے برعکس پالیسی پر عمل پیرا ہے ،جان سید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہیں ۔ موجودہ حکومت غریب عوام کے مفادات کے برعکس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع چارسدہ کے رہنماء ھاجی جان سید نے اپنے ایک بیان میں کہیں ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگامی کا طوفان لاکر کھڑا کر دیا ہے جس سے عام شہری کی زندگی مشکل بن گئی ہیں ۔ مہنگائی نے عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے ان خالات میں پیپلز پارٹی اپنے غریب عوام کے حقوق کیلئے آوزآٹھانے کیلئے پارلیمنٹ اور پارلمنٹ سے باہر آواز اٹھائے گی ۔ حاجی جان سید نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب ، بے سہارا اور کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ۔ موجود ہ خالات میں جب کہ موجودہ حکومت ملک کے غریب اور بے بس عوام کے خلاف پالیسیوں کو اپنا چکی ہیں ان کے خلاف عوام کی حقوق کیلئے میدان میں اترے گی ۔ حاجی جان سید نے کہاکہ اشیائے خورد نوش میں 30فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ بجلی ، گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافے نے عوام مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا یا ہے ۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی دفاع کیلئے ڈال بن کر کھڑی رہے گی ۔