ہنگو ،پارٹی اختلافات یا نجی مصروفیات ،ن لیگ کا جنرل سیکرٹری عہدے سے مستعفی
ہنگو(بیورورپورٹ)پارٹی اختلافات یا نجی مصروفیات،ن لیگ ضلع ہنگو کا جنرل سیکٹری اپنے عہدے سے مستعفی۔مسلم لیگ کی کارکن کی حیثیت سے کام کرنے کا اعلان۔بحثیت جنرل سیکٹری 5 سال میں مقبول ترین جماعت بنانے کے لئے دن رات کام کیا، پارٹی کے بڑے بڑے راز سینے میں دفن ہے۔ ہنگو ن لیگ کو کمزور بنانے کے لئے پارٹی میں کس کس نے خلاف کام کیا وقت آنے پر کارکنان کے سامنے رکھوں گا۔2018 انتخابات میں بعض عہدیداروں کی غیر ذمہ د اری پارٹی کو کمزور کرنے کا باعث بنی۔ ن لیگ کا ٹکٹ لیکر الیکشن نہ لڑنے والے بھی پارٹی کوتباہ کرنے کے ذمہ دار ہے۔ان خیالات کا اظہار مستعفی جنرل سیکرٹری عبد الواحد اورکزئی نے ہنگو میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبد الواحد اورکزئی نے کہا کہ 5 سال بطور ضلعی جنرل سیکرٹری نے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے دن رات کام کیا اورکارکنوں کو متحرک کیا۔ 2018 کے انتخابات میں پارٹی کی مایوس کن کارکردگی کے ذمہ دار صرف میں نہیں وہ عہدیدار بھی ہے جو پارٹی کا ٹکٹ لیکر جگہ جگہ ٹکٹ لہراتے رہے اور تمام امیدواروں کے ساتھ رابطے کر نے کی تعاون کی یقین دہانی کراتے رہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن پارٹی کے مفاد میں خاموش ہوں۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ وہ بحثیت کارکن پارٹی کے اندر پارٹی کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف ہر محاذ پر آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ 2018 کے انتخابات میں ن لیگ کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیوں ووٹ حاصل نہ کر سکے اور کیوں ان کی ضمانتیں ضبط ہوئی اور کیوں وہ پارٹی کے لئے بدنامی کا باعث بنا ان تمام باتوں کا جواب ذمہ داروں کو دینا پڑیگا۔