جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کا مختصر دورہ چارسد
چارسدہ (بیورو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کا مختصر دورہ چارسد۔ پارٹی کے ناظم انتخابات حاجی دانشمند کی والدہ کے وفات پر فاتحہ خوانی ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے چارسدہ کا مختصر دورہ کیا ۔ اپنے مختصر دورے میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے جے یوآئی ضلع چارسدہ کے ناظم انتخابات حاجی دانشمند کے والدہ کے وفات پر ان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کی ۔ اس مو قع پر پارٹی کے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان ، سابق رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ اور پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔