27اکتوبر کو بھارت کیخلاف کشمیر مارچ منعقد کیا جا ئیگا، سجاد احمد عباسی

27اکتوبر کو بھارت کیخلاف کشمیر مارچ منعقد کیا جا ئیگا، سجاد احمد عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 27اکتوبر کوکشمیر پر بھارتی قبضہ کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اسلام آباد (آبپارہ چوک ) میں عظیم الشان احتجاجی مارچ کیا جا ئے گا ،جس کی قیادت امیر جماعت ااسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کر یں گے ، کشمیرمارچ میں اسلام آباد اور اس کے گردو نواح سے ہزاروں مردوخواتین اور بچے شر یک ہوں گے ،انھوں نے کہا عوام بھارتی جارحانہ عزائم کے خلاف جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ میں شر یک ہو کر اہل کشمیر سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کر یں ۔اسجاد احمد عباسی نے کہا کشمیر مارچ کے انعقاد سے عالمی سطح اور حکومت کی توجہ کشمیر کے حل کی موثر پالیسی کی طرف دلوائیں گے ،تین لاکھ سے زیادہ کشمیری آزادی کے لیے لڑتے ہوئے شہید ہوچکے ہیں اورآج تک کشمیری عوام پاکستان سے الحاق و آزادی کے لئے مصروف ہیں ،مگرکشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہو سکا ، انھوں نے کہا پاکستان کی خوشحالی و سا لمیت کشمیر سے وابستہ ہے کشمیر کی آزادی کے حوالے سے پاکستان کی حکومتوں نے موثر کردار ادانہیں کیا برائے نام کشمیر کمیٹی نہیں ہونی چائیے،بلکہ کشمیر کے حوالے سے بجٹ اور روڈ میپ بنایا جائے آزادی کے بیس کیمپ کا فعال کردار ہونا چاہیے، موجودہ حکومت کشمیر سے متعلق اپنی پالیسی کے بارے میں پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔