ایف آئی اے نے منشا بم کیخلاف مقدما ت کی تفصیلات طلب کرلیں
لا ہور ( کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے منشا بم کا نام ای سی ایل میں شامل ہو نے کے بعد لا ہور پو لیس سے اس کیخلاف درج ہو نیوالے مقد ما ت کی تفصیلات حاصل کر نے کیلئے رابطہ کر لیا ہے۔ تمام مقد مات تفتیش سمیت ریکارڈ ان کے حوالے کر نے کو کہا گیا ہے ۔ واضح رہے جوہر ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں اربوں روپے کی اراضی پر قبضوں کے الزام میں ملوث منشا بم کا نام ایک روز قبل ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا ہے۔منشا بم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی۔
منشا بم