کراچی: موٹر سائیکل سوار ملزمان کی دکان میں لوٹ مار

کراچی: موٹر سائیکل سوار ملزمان کی دکان میں لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔ شریف آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دکان کو لوٹ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شریف آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دکان کو لوٹ لیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دوملزمان کو موٹر سائیکل پر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان اسلحے کے زور پر نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔