انتظار قتل کیس ،مفرور پولیس افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے انتظار قتل کیس میں ایک بار پھر مفرور پولیس افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں مقتول کے والد مقصود احمد عدالت میں پیش ہوئے عدالت نیملزم طارق رحیم کی عدم گرفتاری برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم طارق رحیم کو گرفتار کرکے6 نومبر تک پیش کیا جائے پولیس کا کہنا تھا کہ انتظار قتل کیس میں اے سی ایل سی پولیس کے 8 ملزمان گرفتار ہیں،ملزمان کے خلاف درخشان تھانے میں مقدمہ درج ہے،مقدمے کی سماعت سینٹرل جیل میں واقع عدالت میں کی جا رہی ہے۔