ایمریٹس کی پاکستانی مسافر وں کیلئے امریکا کے سفر کیلئے خصوصی رعایت

ایمریٹس کی پاکستانی مسافر وں کیلئے امریکا کے سفر کیلئے خصوصی رعایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) ایمریٹس نے کرایوں میں کمی کی آفر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پاکستانی مسافر امریکہ کے بعض انتہائی مقبول مقامات کا سفر کرنے کیلئے خصوصی رعایتی قیمت میں اکانومی اور بزنس کلاس کے ریٹرن ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔ صارفین 5 نومبر 2018 تک بکنگ کرکے 25 اکتوبر 2018 سے لیکر 31 مارچ 2019 تک اس آفر سے فائدہ اآٹھاتے ہوئے سفر کرسکیں گے۔ امریکہ کے آٹھ شہروں سان فرانسسکو، نیویارک، سیاٹل، اورلینڈو، ڈیٹرائٹ، ڈینور، ایٹلانٹا اور رالے کے سفر کے لئے اکانومی کلاس میں کم از کم 150,050روپے اور بزنس کلاس میں کم از کم 536,070روپے ادا کر کے سفر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ مسافر ایمریٹس کے فضائی پارٹنر جیٹ بلیو اور الاسکن ایئرلائنز کی سروسز سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے، کیونکہ یہ آفر ان ایئرلائنز کے مکمل نیٹ ورک میں شامل 160سے زائد مقامات پر سفر کی خوایش رکھنے والوں کیلئے دستیاب ہے۔ امریکہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر لوگوں کا اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے ملاقات کیلئے پاکستان سے کافی زیادہ آنا جانا لگا رہتا ہے۔ پاکستانیوں کے لئے امریکہ انتہائی مقبول سیاحتی مقام ہے۔ اس کے علاوہ ایئرلائن کی پاکستان اور امریکہ کے درمیان کاروباری مسافروں کی شرح کافی زیادہ ہے۔ ایمریٹس امریکہ میں اب 12 مقامات پر سفری خدمات فراہم کرتا ہے اور پاکستانی صارفین کو فلائٹ کے انتخاب کے لئے مختلف آپشنز فراہم کرتا ہے اور یورپ میں رک کر جانے والی ایئر لائنز کے مقابلے میں ایمریٹس سے سفربرق رفتار اور آرام دہ ہوتا ہے۔