ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( بدھ)کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
اکتوبر24 بدھ۔ ملازمتی امور توجہ طلب ہوں گے۔ قانونی معاملات میں کوئی اچھی خبر سن سکیں گے۔ ر ومانوی ماحول سازگار رہے گا۔ فریقین کے مابین تعلقات بہتر ہوں گے۔
برج ثور
اکتوبر24 بدھ۔ دوسرے افراد کے ساتھ پیدا شدہ اختلافات کے ختم ہونے کا امکان ہے۔ مشترکہ کاروبار میں کامیابی ہو سکے گی۔ رومانس میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔
برج جوزا
اکتوبر24 بدھ۔ آج کوئی بھی قدم جلد بازی میں نہ اٹھائیں جو بھی کام کریں اُس کو سوچ بچار کے بعد کریں۔فضول خرچی سے اجتناب کریں ورنہ آپ کی مالی ساکھ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
برج سرطان
اکتوبر24 بدھ۔ خریدوفروخت کے اہم معاملات طے کرنے کے لئے آپ کو ہر ممکن طریقے سے کوشش کرنی چاہئے کیونکہ ذرا سی غفلت سے نقصان کا اندیشہ ہے لہٰذا محتاط رہیں۔
برج اسد
اکتوبر24 بدھ۔ خاندانی گھریلو تفکرات‘ کاروباری اُتار چڑھائو‘ گونا گوں قسم کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔ غیر متوقع حالات کا صبر و تحمل سے مقابلہ کریں ایسے حالات عارضی قسم کے ہیں۔
برج سنبلہ
اکتوبر24 بدھ۔ لین دین کے معاملات آپ اپنی حکمت عملی سے طے کر سکیں گے۔ آپکی سحر انگیز شخصیت دوسرے افراد کو آپکا گرویدہ بنائے گی۔کسی پرانے دوست سے اچانک ملاقات ہو سکتی ہے۔
برج میزان
اکتوبر24 بدھ۔ ہر کام بزرگوں اور دوستوں کے مشورے سے کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ افسران بالا کا تعاون حاصل رہے گا۔ ذرائع ابلاغ سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔
برج عقرب
اکتوبر24 بدھ۔ دوست احباب اور اہل خاندان کے ساتھ تفریحی پروگرام بنا کر زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔غیر متوقع اور فضول اخراجات سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔
برج قوس
اکتوبر24 بدھ۔ دیرینہ خواہشات کی تکمیل ہو سکے گی۔ آج انعامی سکیموں ‘ لاٹری میں حصہ لینے سے بھی فوائد ممکن ہیں۔ جوان لڑکے لڑکیوں کی اچانک شادی کی بات یا منگنی ہو سکتی ہے۔
برج جدی
اکتوبر24 بدھ۔ جائیداد کی خریداری کا رجحان بڑھے ہو گا ۔ ملازمت کے حصول میں کامیابی کے لئے سخت محنت درکار ہوگی۔ کسی مسئلے میں مایوس نہ ہوں جلد ہی ناکامی کامیابی میں بدل جائے گی۔
برج دلو
اکتوبر24 بدھ۔ کاروبار میں شریک افراد سے اچھا رویہ رکھیں ورنہ تعلقات بگڑنے کااندیشہ ہے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔ کئی پرانی رنجشیں ختم ہوسکیں گی۔
برج حوت
اکتوبر24 بدھ۔ گھریلو امور میں دلچسپی بڑھے گی۔ کاروبار کے سلسلہ میں آپ کی مصروفیات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سرمایہ کاری میں دوستوں سے اختلافات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔