نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کیس کی سماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کریں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ وکیل صفائی خواجہ حارث جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پرجرح کریں گے۔
عدالت میں گزشتہ روزسماعت کے دوران واجد ضیا کا کہنا تھا کہ ایک معاملہ کیپیٹل ایف زیڈ ای کی اصل ملکیت جاننا بھی تھا، فاضل جج نے فیصلے میں اضافی نوٹ لکھا کیپٹل ایف زیڈ ای کی ملکیت واضح نہیں۔جے آئی ٹی سربراہ کا کہنا تھا کہ درست ہے دروان تفتیش ایک معاملہ کیپٹل ایف زیڈ ای کا تھا، جج نے کہا تھا کیپیٹل ایف زیڈ ای پرمزید وضاحت کی ضرورت ہے۔
استغاثہ کے گواہ کا کہنا تھا کہ کیپٹل ایف زیڈای کا بینک کولکھا خط دبئی جانے والی ٹیم کے پاس تھا، درست ہے تینوں دستاویزات پردبئی کی اتھارٹی کی تصدیق نہیں۔