شاہ عبد الطیف بھٹائی کی تعلیمات پر عمل کرکے کامیاب ہوسکتے ہیں، گورنر سندھ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شاہ لطیف کی تعلیمات پر عمل کرکے کامیاب ہوسکتے ہیں۔سندھ حکومت سے مل کرصوبے میں تبدیلی کاآغازکیاجائےگا۔شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پورے ملک کی طرح سندھ میں بھی نظام بدلنا چاہتے ہیں۔ اللہ سے دعا ہے لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں۔گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ سے بھی مل کرکام کرنےکی خواہش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر چلیں۔عمران اسماعیل نے مزارپرچادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی،
واضح رہے کہ سندھ کے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کایہ 275 واں عرس ہے جس میں زائرین کی جوق درجوق آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔