قائدتحریک صوبہ ہزارہ باباحیدرزمان انتقال کرگئے
ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائدتحریک صوبہ ہزارہ باباحیدرزمان انتقال کرگئے،باباحیدرزمان اسلام آبادکے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد تحریک صوبہ ہزارہ باباحیدرزمان چندروز سے علیل تھے اور اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم وہ آج صبح انتقال کر گئے ۔