کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ،شاہ محمودقریشی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ۔دہشتگردی کے خلاف بہت بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں ۔
اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے73ویں عالمی دن پر وزارت خارجہ میں جاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امن عامہ کے لیے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں۔اقوام متحدہ کے طے کردہ مقاصدکے حصول کیلئے دل جمعی سے کوشاں رہیں گے۔آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ نے غربت کے خاتمے،صحت،انسانی ہمدردی کے شعبے میں بے مثال کرداراداکیا۔اقوام متحدہ نے ماحولیات،امن سمیت و دیگرشعبوں میں فقیدالمثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔