نیپرا نے بجلی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دیدی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی،اضافہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا،نیپرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ نومبر کے بلوں میں کیاجائے گا۔
میڈیا پورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،اضافہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا، بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 2ارب 50کروڑکابوجھ پڑےگا۔
نیپرا کا کہناہے کہ لائف لائن اورکے الیکٹرک صارفین پراضافے کااطلاق نہیں ہوگا،قیمتوں میں اضافہ نومبر کے بلوں میں کیاجائےگا۔