سعودی عرب جانیوالی فلائٹ کے مسافر سے سیالکوٹ ائرپورٹ پر ایک کلو کرسٹل آئس برآمد، ملزم گرفتار
سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی عرب جانے والی فلائٹ کے مسافر سے ایک کلو گرام کرسٹل آئس برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ضلع بھکر کے علاقہ کا مہتاب علی سامان میں نشہ آور ایک کلوگرام کرسٹل آئس لے کر سعودی عرب براستہ دوبئی پرواز پر سوار ہونے کیلئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ آیا تھا۔