عمران خان کی حکومت آنے کے بعد ایمریٹس ایئر لائن نے پاکستانی مسافروں کیلئے ایسا اعلان کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
کراچی (ویب ڈیسک)ایمریٹس نے کرایوں میں کمی کی آفر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پاکستانی امریکا کے مقبول مقامات کا سفر کرنے کیلئے خصوصی رعایتی قیمت میں اکانومی اور بزنس کلاس کے ریٹرن ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔ صارفین 5 نومبر تک بکنگ کرکے31مارچ 2019 تک اس آفر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سفر کرسکیں گے۔ وائس پریذیڈنٹ جبر العزیبی نے کہا کہ اس آفر سے پاکستانی مسافرامریکا میں مقبول مقامات کا سفر کرسکیں گے۔