پرویزالٰہی کی جعلی کمیٹی مسترد،ادھرفوادچودھری اورادھرچوہان عمران نیازی کودشمن کی ضرورت نہیں،حمزہ زشہباز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نےتحقیقاتی کمیٹی کومستردکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماراکوئی ممبر کمیٹی میں نہیں جائیگا۔پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑ کی تحقیقات کیلیے کمیٹی کی تشکیل ایک مذاق ہے۔ہمارے خلاف اسپیکر کی کارروائی جعلی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے مطالبہ کیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف کارروائی کی جائے۔پنجاب اسمبلی میں جعلی اسپیکر کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ کہتے تھے خودکشی کرلیں گے لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔آج آپ کس منہ سے آئی ایم ایف جارہے ہیں؟ اب آپ کس منہ سے دنیا کے سامنے دکھڑے سنا رہے ہیں؟حمزہ شہباز نے کہا کہ اپوزیشن اپناکرداراداکرے گی۔ہم نے مشرف دور میں جیلیں بھی دیکھی ہیں ۔میٹروبس کے کرائے اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کردیاگیا۔ ہمارے ووٹوں پرڈاکہ ڈالاگیا،دل پرپتھررکھ کرجمہوری عمل کاحصہ بنے۔ انھوں نے کہا کہ چوہان صاحب جس قسم کی گفتگو کرتے ہیں اس کاجواب دینا بھی بے عزتی سمجھتا ہوں۔ادھرفوادچودھری اورادھرچوہان صاحب ہیں عمران نیازی کودشمن کی ضرورت نہیں۔ہم جلدی میں نہیں ابھی ہمیں آپ اپوزیشن کامزا لینے دیں۔حمزہ شہباز نے الزام عائد کیا کہ پرویز الہیٰ صاحب اسمبلی میں بازاری زبان استعمال کرتے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑ کی جعلی تصویر جاری کی گئی ۔کمیٹی میں حکومت کے 10ارکان جبکہ مسلم لیگ ن کے صرف 2 رکن رکھے گئے ۔