”گھر جائیں اور چولہا جلائیں اور۔۔۔“ فیصل واوڈ انے عظمیٰ بخاری کو ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان کو بھی غصہ آجائے گا

”گھر جائیں اور چولہا جلائیں اور۔۔۔“ فیصل واوڈ انے عظمیٰ بخاری کو ایسی ...
”گھر جائیں اور چولہا جلائیں اور۔۔۔“ فیصل واوڈ انے عظمیٰ بخاری کو ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان کو بھی غصہ آجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے ٹاک شو کے دوران ن لیگ کی عظمیٰ بخاری اور تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے درمیان شدید لڑائی ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آج اس شو میں بے شرمی ، بے حیائی اور ڈھٹائی کی سیکھنے کی کوشش کر رہا تھا ،ن لیگ کو یہ کورس کہاں سے ملا ہے ، پیدائشی ہے ، خون میں ہے یا حکومت کرتے ہوئے ڈھیٹ ہو گئے ہیں ۔
اس پر ن لیگ کی عظمیٰ بخاری میدان میں آئیں اور شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ تمیز کے دائرے میں رہیں ، بدتمیزی نہ کریں ، اپنی تربیت نہ دکھائیں ہمیں ۔ اس پر فیصل واوڈ ا نے کہا کہ میں آپ کی بات نہیں کر رہاہوں ۔ اس پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو آپ بول رہے ہیں وہ میں سن رہی ہوں ۔ دونوں کے درمیان لفظی جنگ شدید ہو تی چلی گئی جس پر فیصل واوڈا نے عظمیٰ بخاری کو کہا کہ آپ اپنی حدود میں رہیں ۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ اپنی حدود میں رہیں ، آپ حد عبور کر رہے ہیں اس لیے مجھے کرنی پڑی ، میں پورے شو میں آپ کو برداشت کر رہی ہوں ، آپ کے پاس سیاسی بات کا جواب نہیں ہوتا اور آجاتے ہیں ۔
آگے سے فیصل واوڈ ا نے کہا کہ کیا آپ اٹھوا لیں گی مجھے ، ن لیگ کے گلو بٹ بھیج کر بلوا لیں گی کیا ؟ آپ میرا کیا کر سکتی ہیں ، گھر جائیں اور چولہا جلائیں ، یہ ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں ۔

مزید :

قومی -