یہ چینی خاتون اپنی مہنگی ترین گاڑی کے سامنے جان بوجھ کر اس طرح کیوں لیٹی ہے؟ وجہ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہوگا

یہ چینی خاتون اپنی مہنگی ترین گاڑی کے سامنے جان بوجھ کر اس طرح کیوں لیٹی ہے؟ ...
یہ چینی خاتون اپنی مہنگی ترین گاڑی کے سامنے جان بوجھ کر اس طرح کیوں لیٹی ہے؟ وجہ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک چینی لڑکی کی تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی گاڑی کے ساتھ اوندھے منہ لیٹی ہوئی ہوتی ہے۔ اب اس تصویر کی ایک ایسی وجہ سامنے آ گئی ہے سن کر آپ کو بھی افسوس ہونے لگے گا۔ میل آن لائن کے مطابق اس تصویر پر بعض لوگ سمجھ رہے ہیں کہ شاید لڑکی کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آ گیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ لڑکی اپنی دولت اور لگژری گاڑی کی نمائش کے لیے یہ سب کر رہی ہوتی ہے۔اس لڑکی کا تعلق چین کے صوبے ژی جیانگ کے شہر تائی ژاﺅ سے ہے۔


رپورٹ کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پر ایک چیلنج بہت عام ہو رہا ہے جس کا نام ’دولت کی نمائش کا چیلنج‘ ہے۔ اس چیلنج کے تحت لوگ اپنی قیمتی اشیاءکے ساتھ تصاویر بنا تے ہیں کہ اوندھے منہ لیٹے ہوتے ہیں جیسے بے ہوش پڑے ہوں اور پھر ان تصاویر کو اس چیلنج کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیتے ہیں۔ اس لڑکی نے بھی تصویر میں اپنی لگژری گاڑی کے ساتھ یوآن کے کرنسی نوٹ اور دیگر قیمتی سامان بکھیر رکھا ہوتا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ تصویر چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو (Weibo)پر پوسٹ کی گئی جہاں اسے لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔