غیرملکی سرمایہ کاری کوسرخ فیتے کاشکارنہیں ہونے دینگے:عبدالعلیم خان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئرصوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری کوسرخ فیتے کاشکارنہیں ہونے دینگے،پنجاب میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے لائیں گے۔
جیونیوز کے مطابق عبدالعلیم خان نے چینی وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ مستقبل قریب کی معاشی ترقی میں صوبہ پنجاب سب سے آگے ہوگا،غیرملکی سرمایہ کاری کوسرخ فیتے کاشکارنہیں ہونے دینگے،پنجاب میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے لائیں گے،چین سے دوستی اوردوطرفہ تعاون کے نئے باب کااضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اوربھرپور تعاون کریں گے،چینی سرمایہ کارادارے بھرپوراعتمادکےساتھ آگے بڑھیں۔