مانسہرہ ، افغان کیمپوں میں خسرہ مہم جاری 

مانسہرہ ، افغان کیمپوں میں خسرہ مہم جاری 
مانسہرہ ، افغان کیمپوں میں خسرہ مہم جاری 

  

مانسہرہ (صباح نیوز)ضلع مانسہرہ میں12روزہ انسداد خسرہ مہم زورو شور سے جاری ہے ،مہم کو کامیاب بنانے کے لئے افغان مہاجر کیمپوں میں 3ہزار افغان بچوں کوبھی حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ میں جاری انسداد خسرہ مہم کے دوران 2لاکھ 53ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف ہے، مہم کو100 فیصد کامیاب بنانے کے لئے اس بار تینوں افغان مہاجر کیمپوں کے بچوں کو بھی حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ افغان مہاجرین کے کیمپوں خاکی ،اچھڑیاں اور بریڑی کیمپ میں 9 ماہ سے لیکر5سال کے 3ہزار بچوں کو خسرہ کی ویکسین کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق افغان مہاجرین نے اپنے کیمپوں میں خسرہ مہم کے انعقاد پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ڈی ایچ او ڈاکڑ شہزاد علی خان نے کہا کہ مہاجر کیمپوں میں ویکسینیشن کا عمل علاقے سے خسرہ کے100فیصد خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -مانسہرہ -سندھ -